نوازشریف کی ریلی ، مسلم لیگ ن کے بینرز پر سیاہی پھینکنے والا شخص پکڑاگیا

نوازشریف کی ریلی ، مسلم لیگ ن کے بینرز پر سیاہی پھینکنے والا شخص پکڑاگیا
نوازشریف کی ریلی ، مسلم لیگ ن کے بینرز پر سیاہی پھینکنے والا شخص پکڑاگیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کامونکی سے لاہور کی طرف رواں دواں ہے لیکن راستے میں کئی جگہ پر مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف کے استقبال کے سلسلے میں لگائے جانیوالے بینرز پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی جس کی وجہ سے سینکڑوں بینرز ضائع ہوگئے اور نوازشریف کی آمد سے قبل ہی یہ بینرز اتروانا پڑگئے جس سے پارٹی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لیکن شاہدرہ میں لیگی کارکنان نے بینرز پر سیاہی پھینکنے والا ایک شخص پکڑلیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک نوجوان کوبینرز پر سیاہی پھینکتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر لیگی کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور خوب درگت بنائی تاہم بعدازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے سیاہی پھینکنے والے شخص کو مشتعل کارکنان کے چنگل سے بازیاب کرالیا۔

مزید : لاہور


loading...