نواز شریف کامریدکے میں ’ کامونکے‘ کے عوام سے خطاب

نواز شریف کامریدکے میں ’ کامونکے‘ کے عوام سے خطاب
نواز شریف کامریدکے میں ’ کامونکے‘ کے عوام سے خطاب

  


مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی ریلی کے ہمراہ مریدکے پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب کے دوران نواز شریف بار بار مریدکے کے لوگوں کو ’کامونکے کے عوام‘ کہتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف تقریر کرنے کیلئے سٹیج پر آئے تو کامونکے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے لگے اور کہا کہ ’ میں پہلے بھی کامونکے کے آچکا ہوں لیکن جو پیار مجھے آج ملا ہے وہ کبھی نہیں ملا‘۔ غلط علاقے کا نام لیے جانے پر ساتھ کھڑے ایک شخص نے ان کی تصحیح کرائی اور بتایا کہ وہ کامونکے میں نہیں بلکہ مریدکے میں موجود ہیں تاہم نواز شریف بتانے کے باوجود ایک بار پھر غلطی کر گئے لیکن اگلی بار انہوں نے اپنی غلطی پر قابو پالیا ۔

مزید : شیخوپورہ


loading...