نواز شریف کا ڈی جے کے ساتھ کمزور تال میل، تقریر میں کئی بار بدمزگی پیدا ہوئی

نواز شریف کا ڈی جے کے ساتھ کمزور تال میل، تقریر میں کئی بار بدمزگی پیدا ہوئی
نواز شریف کا ڈی جے کے ساتھ کمزور تال میل، تقریر میں کئی بار بدمزگی پیدا ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں نواز شریف مریدکے میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرکے روانہ ہو چکے ہیں تاہم ان کی تقریر میں اس وقت بد مزگی پیدا ہوگئی جب ڈی جے اور میاں نواز شریف میں تال میل نہیں بن پایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی روایتی سیاست میں فی البدیہہ اور تسلسل کے ساتھ تقاریر کی جاتی ہیں لیکن عمران خان نے یہ ٹرینڈ تبدیل کرکے بیچ میں ڈی جے کا کردار بھی اہم بنادیا ہے۔ تحریک انصاف کے جلسوں میں کوئی بھی لیڈر بولتے بولتے تھک جائے تو فوری طور پر ڈی جے کا کام شروع ہوجاتا ہے اور وہ اتنی دیر کیلئے پارٹی ترانے چلادیتا ہے جس میں مقرر اپنی سانس بحال کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کامریدکے میں ’ کامونکے‘ کے عوام سے خطاب
ڈی جے اب دوسری پارٹیز کے جلسوں کا بھی ضروری حصہ بن گیا ہے لیکن ان پارٹیز کے رہنماﺅں کو یا تو موسیقی پسند نہیں یا پھر شاید ان کا اب تک ڈی جے کے ساتھ تال میل اس طرح نہیں بن سکا جو پی ٹی آئی کا خاصہ ہے۔ ڈی جے اور مقرر میں تال میل نہ ہونے کی ایک مثال آج (ہفتہ کو) مریدکے میں ن لیگ کے جلسے میں دیکھنے میں آئی ، جہاں نواز شریف نے ن لیگی کارکنوں سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سازش کا چورن اب نہیں بکے گا ‘ ‘ شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز داخل ہونے والے ہیں:فواد چوہدری
میاں نواز شریف کی تقریر کے دوران کئی بار ایسے مراحل آئے جب ڈی جے نے لمبے سفر کے تھکے ہوئے سابق وزیر اعظم کو تقریر میں آرام کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم میاں نواز شریف شاید ڈی جے کے مقصد کو سمجھ نہ پائے اور اپنی تقریر جاری رکھی جس کی وجہ سے بہت سی اہم باتیں کارکنوں تک پہنچ نہیں پائیں۔ واضح رہے کہ مریدکے جلسے میں میاں نواز شریف کا گلا بھی کچھ خراب لگ رہا تھا جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ ڈی جے انہیں آرام فراہم کرنا چاہ رہا ہو۔

مزید :

شیخوپورہ -