نوازشریف پر پھولوں کی بارش، جی ٹی روڈ مکمل بند، متوالوں نے تاریخ رقم کردی: مریم نواز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کے دوران کالا شاہ کاکو پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز سوشل میڈیا پر مسلسل ان کی سرگرمیوں کو نمایاں کر رہی ہیں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی محبت جی ٹی روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے اور یہ موجود تاریخ میں کسی بھی قائد کے استقبال کا واحد نظارہ ہے۔
GT road jam packed. This is the first of its kind phenomenon in the recent history. pic.twitter.com/0nILVff8n6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 12, 2017
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یک بعد دیگرے ٹوئٹس کے ذریعے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ مکمل بندہے اور یہ موجود ہ تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا نظارہ ہے، نواز شریف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جارہی ہیں، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مریدکے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کی ویڈیو”مریدکے نواز شریف کے لئے“کی کیپشن کےساتھ شیئر کی ہے۔
Rose petals rain ....... pic.twitter.com/5CH5YcE45d
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 12, 2017
Muridke for Nawaz Sharif. pic.twitter.com/NDK8T80Dqk
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 12, 2017