اردو لکھنے اور پڑھنے والوں کو گوگل نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، اب آپ انگریزی سے بھی تیز اردو ٹائپ کر سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔

اردو لکھنے اور پڑھنے والوں کو گوگل نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، اب آپ انگریزی ...
اردو لکھنے اور پڑھنے والوں کو گوگل نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، اب آپ انگریزی سے بھی تیز اردو ٹائپ کر سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے کئی ایپلی کیشنز متعارف کرا رکھی ہیں جن میں سے ایک ”جی بورڈ“ بھی ہے جو ایک معروف کی بورڈ ایپلی کیشن ہے اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگ اسے استعمال کرتے ہیں لیکن اب اس میں پاکستانیوں کیلئے ایک ایسا شاندار فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے کہ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”شیخ رشید دی بہن۔۔۔“(ن) لیگ کی ریلی میں شرمناک ترین نعرہ لگا دیا گیا، سن کر ہر پاکستانی کا رنگ لال ہو جائے

اس فیچر کے باعث اب ”جی بورڈ“ رومن اردو (یعنی انگلش الفاظ میں لکھی جانے والی اردو) کو خود بخود اردو الفاظ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ”kya haal hai“ لکھیں گے تو یہ الفاظ خود بخود ”کیا حال ہے“ میں تبدیل ہو جائیں گے۔ ہے نا زبردست فیچر۔۔۔!

اس سے ناصرف پاکستانیوں کیلئے سمارٹ فونز میں اردو لکھنے میں بے حد آسانی پیدا ہو گئی ہے بلکہ ”ڈیجیٹل ورلڈ“ میں اردو زبان کی ترویج کیلئے بھی یہ اہم اقدام ہے۔ اس کنورژن انجن کے تحت آپ رومن اردو لکھیں گے تو لکھا گیا کوئی بھی جملہ خود بخود اردو میں تبدیل ہو جائے گا۔

via GIPHY

اس وقت اردو زبان بولنے والوں نے سمارٹ فونز کے ذریعے اردو میں بات چیت کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ رکھا ہے اور بجائے اصلی اردو میں بات چیت کے انگریزی حروف تہجی کے ذریعے کچھ اس طرح الفاظ لکھے جاتے ہیں کہ ان سے اردو الفاظ کا مطلب اخذ ہوتا ہے اور ان دنوں یہ طریقہ کار اس قدر مقبول ہے کہ پاکستان کی کئی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کے اظہار کیلئے اسے استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی اس فیچر کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ذیل میں اس کا طریقہ کار بتایا گیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے آپ باآسانی اپنے سمارٹ فون میں صحیح اردو لکھ سکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ کو ”جی بورڈ“ ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہو گی جو آئی فون اوراینڈرائڈ دونوں پر دستیاب ہے اور آپ اسے یہاں کلک کر کے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔

آئی فون پر جی بورڈ انسٹال کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

جی بورڈ انسٹال ہونے کے بعد اسے اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں، یہاں لینگوئجز پر کلک کر کے ”Use system language“ کی اوپشن کوڈس ایبل کر دیں۔

اس کے بعد آپ زبان کی فہرست میں جائیں اور اردو(اردو abc--->) کی آپشن کو سلیکٹ کریں۔

اب جی بورڈ میں موجود ”سپیس“ کے بٹن کو دبا کر رکھیں، آپ کے سامنے ایک پاپ اپ سکرین آئے گی جس پر زبان سلیکٹ کرنے کی آپشن موجود ہے۔ یہاں اردو کو سلیکٹ کریں اور اپنے سمارٹ فون میں اردو لکھنے کی سہولت استعمال کریں۔

اوپر بتائے گئے طریقہ کار کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آپ اپنے سمارٹ فون میں رومن انگلش کو اردو میں تبدیل کرنے کے قابل ہو گئے ہیں اور دلچسپ امر یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ ہزار وں ایپلی کیشنز میں اردو لکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر انتہائی بہترین طریقے سے کام کرتا ہے اور رومن انگلش میں لکھے ہوئے تمام الفاظ کو کامیابی کیساتھ اردو کے بالکل درست الفاظ میں تبدیل کرتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...