کیلی فورنیا،پولیس کی جانب سے خاتون کو بے حجاب کرنے کا معاملہ،حکومت متاثرہ کو 85ہزار ڈالر ہرجانہ دے گی

کیلی فورنیا،پولیس کی جانب سے خاتون کو بے حجاب کرنے کا معاملہ،حکومت متاثرہ کو ...
کیلی فورنیا،پولیس کی جانب سے خاتون کو بے حجاب کرنے کا معاملہ،حکومت متاثرہ کو 85ہزار ڈالر ہرجانہ دے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلی فورنیا (صباح نیوز)کیلی فورنیا کی عدالت کے فیصلے کے بعد شہری حکومت نے مسلم خاتون کو 85ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی،مسلمان خاتون نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ پولیس نے زبردستی ان کا حجاب اتروادیا تھا۔

بھارتیوں کی منفرد اندازمیں پاکستان کو یوم آزادی پرمبارک باد
امریکی میڈیا کے مطابق کونسل آن امریکی اسلامک ریلیشن نے کرسٹی پاوئل کی جانب سے کیلوفورنیا شہری حکومت پر مقدمہ دائر کیا تھا،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے درجنوں مرد افسران اور قیدیوں کے سامنے خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کیا تھا۔واضح رہے کہ پاؤل کو مئی 2015میں ٹریفک سٹاپ پر گرفتار کیا گیا تھا اور رات بھر انہیں قید رکھا گیا تھا۔