نامعلوم افراد کی سیالکوٹ میں فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق،دوسری زخمی

نامعلوم افراد کی سیالکوٹ میں فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق،دوسری زخمی
نامعلوم افراد کی سیالکوٹ میں فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق،دوسری زخمی

  


سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی شدید زخمی ہوگئی۔

شیخ رشید 20روپے ماہانہ پر مخبری کیا کرتے تھے، وہ آج بھی کسی کے آلہ کار ہیں:حنیف عباسی

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے کپوروالی میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے راہ چلتی خواتین پر گولیوں کی بارش کردی اور فرار ہوگئے ۔فائرنگ کی زد میں آکر دونوں خواتین جوکہ ماں بیٹی ہیں شدید زخمی ہوگئیں جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں موقع پرہی دم توڑ گئی۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جاں بحق خاتون کوپوسٹ مارٹم اور زخمی بیٹی کوابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی ؟یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔تاہم نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : سیالکوٹ


loading...