سترسالہ جشن آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان بہاولپوراپنی نوعیت کے خصوصی پروگرام نشر کرے گا

سترسالہ جشن آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان بہاولپوراپنی نوعیت کے خصوصی ...
سترسالہ جشن آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان بہاولپوراپنی نوعیت کے خصوصی پروگرام نشر کرے گا

  


بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سترسالہ جشن آزادی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان بہاولپورنے اس سال بھی خصوصی پروگرام تر تیب دیے ہیں، پورے دن میں اپنے انداز سے بہترین اور نئے پروگراموں سے وطن عزیز کی اہمیت اور آزادی کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

تفصےلات کے مطابق صبح سات بج کر بےس منٹ پر مزار قائد سے تبدیلی گارڈز کی تقرےب کا آنکھوں دےکھا حال نشر ہوگا۔ اسی طرح مزار اقبال لاہور سے گارڈز کی تبدیلی کی رپورٹ بھی ٹرانسمشن کا حصہ ہو گی۔ پروگرام منےجر سجاد احمد بری نے بتاےا کہ حالات حاضرہ اور سماجی و ثقافتی سرگرمےوں کے حوالے سے صبح کے پروگرام ”رابطہ “میں خصوصی رپورٹ ”آﺅ آزادی کا جشن منائیں “ نشرہوگی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے تاثرات شامل ہوں گے۔ےہ پروگرام صبح نو بجکر پانچ منٹ سے دس بجے تک نشر ہوگا۔انہوں نے مزےد بتاےا کہ پنجابی پروگرام” ستلج دے کنڈے “میں ڈاکٹر منصور باجوہ کی خصوصی گفتگو ”70سال دا پاکستان“نشر ہو گی۔12بجکر پانچ منٹ پر یوم آزادی کے حوالے سے بچوں کا خصوصی پروگرام ”بچوں کی دنیا“ پروگرام نشر ہو گا۔جس میں بچے ”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں “ کے موضوع پر تقاریر کریں گے جبکہ دن ساڑھے بارہ بجے نوجوانوں کا خصوصی پروگرام ”عزم جواں “نشر ہو گاجس میں ملی نغموں کا سلسلہ شامل ہوگا۔اس مقابلے کو”یہ دھرتی ہماری ہے“کا نام دےا گےا ہے۔اردوپرائم ٹائم میںسجاد احمد بری کی تحرےر وہداےات مےں تےار کےا گےا خصوصی ڈرامہ ”اڑان“نشر ہوگا۔ پروگرا م ”سرشام“ میں خصوصی غنائیہ ”اے وطن مجھ میں کھنکنے لگی آواز تیری“ نشر ہوگا جسے محترمہ شگفتہ الطاف نے تحرےر کےا ہے جبکہ دیہاتی بھائیوں کے پروگرام جمہور دی آواز میںشاہد عالم شاہد کی خصوصی ملی نظم” وطن توں تھیواں میں قربان“ نشر ہو گی ۔ اےف اےم 101بہاولپور نے بھی خصوصی پرگرام ترتیب دیے ہیں۔اس کے علاوہ شہر بھر میں ہونیوالی تقریبات کی رپورٹس بھی ٹرانسمشن کا حصہ ہوں گی۔

مزید : بہاول پور


loading...