ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں:شہبازشریف

ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی ...
ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں:شہبازشریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو پرامن، خوشحال اور مستحکم بنانا ہمارا عزم ہے اورماضی گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے آگے بڑھاہے اورمسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں اوراس کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے ملک کی تاریخ میں نیا کلچر متعارف کرایاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی گئی ہیں اور آج کوئی بھی ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ہماری حکومت نے ایک ایک پائی کو امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی ہمارا نصب العین ہے اورعوام نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے اقدامات پر ہمیں منتخب کیاہے۔ ملک میں تعمیری اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا سہرا ہمارے سر ہے اور آج پاکستان پہلے سے زیادہ مستحکم اور پر امن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہو گا ۔

مزید : قومی


loading...