بھارتی فضائیہ کا بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ کٹھوعہ ضلع میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ کٹھوعہ ضلع میں گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ کٹھوعہ ضلع میں گر کر تباہ

  


جموں(کے پی آئی)بھارتی فضائیہ کا ایک بغیر پائلٹ جاسوسی طیارہ پر اسرار حالات میں کٹھوعہ ضلع کے ایک جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

’مجھے اغواءکرتے ہی انہیں سخت مایوسی ہوئی کیونکہ۔۔۔‘ 6 سال القاعدہ کی قید میں رہنے کے بعد رہا ہونے والے شخص نے ایسا انکشاف کردیا کہ دنیا دنگ رہ گئی، معاملہ پیسوں کا نہیں تھا بلکہ۔۔۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق کٹھوعہ ضلع کی تحصیل ہیرا نگر کے چھن اروڑیاں علاقے میں فضائیہ کا ایک بغیر پائلٹ چھوٹا طیارہ(UAV) علاقے میں پرواز کررہا تھا جس دوران وہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا اور اسی کے نتیجے میں دھماکہ ہوا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور رات2بجکر30منٹ پر راڈار سے غائب ہوگیا تھا جبکہ اس کا آخری مقام خانپورتھا لیکن جب یہ اہلکار طیارے کی تلاش میں لڈولی نامی گاں میں پہنچے تومقامی لوگوں نے انہیں بتایا کہ انہوں نے دوران شب ایک دھماکے کی آواز سنی۔چنانچہ پولیس اور فضائیہ کی ٹیمیں اسی بستی کے متصل جائے واردات پر پہنچنے میں کامیاب ہوئیں اور طیارے کا ملبہ اپنی تحویل میں لے لیا جس کا ایک حصہ جلا ہوا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...