بھارت کے نام نہاد یوم آزادی 15اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا ,حریت رہنمائوں کی شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دیدی

بھارت کے نام نہاد یوم آزادی 15اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا ...
بھارت کے نام نہاد یوم آزادی 15اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا ,حریت رہنمائوں کی شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دیدی

  


سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے نام نہاد یوم آزادی کے موقع پر 15اگست کو مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم آزادی کی تقریبات کی کامیابی کے لیے شاہراؤں اور سڑکوں پر چیکنگ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔لل دید اسپتال میں اس وقت افراتفر ی مچ گئی جب فورسز نے وہاں داخل ہوکر تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ شہر میں جگہ جگہ گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے جبکہ بخشی سٹیڈیم جہاں پندرہ اگست کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے کے گرد نواح میں سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

شہر سرینگر میں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر موٹر سائیکل ضبط کرکے پولیس اسٹیشنوں میں پہنچانے کا سلسلہ پھر شروع ہوا ۔سول لائزمیں پولو ویو ،ایکسچینج روڈ ،لالچوک ،اندرا گاندھی روڈ ،سونہ وار ،نوپورہ اور دیگر مقامات پر پولیس نے خصوصی ناکے لگائے جارہے ہیں اور ان مقامات پر دن بھر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار چیکنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ لل دید اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب فورسز نے اسپتال کے اندر گھس کر تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ عینی شاہد ین کے مطابق اس دوران تیمارداروں اور مشکوک افراد کی احا طے میں تلاشی پریڈ کی گئی جس کے دوران کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا۔

مزید : لاہور


loading...