نواز شریف نا اہلی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ،جتنی مرضی چیخیں مار لیں احتساب سے نہیں بچ سکتے:اعجاز چوہدری

نواز شریف نا اہلی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ،جتنی مرضی چیخیں مار لیں احتساب سے ...
نواز شریف نا اہلی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ،جتنی مرضی چیخیں مار لیں احتساب سے نہیں بچ سکتے:اعجاز چوہدری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نا اہلی کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، جتنی مرضی چیخیں مار لیں وہ احتساب سے بچ نہیں سکتے ، انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا ، نواز شریف اور انکے حواری ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں، ملک اور قوم کے اربوں روپے لوٹ کر نواز شریف باہر لے گئے ، شریف فیملی نے ہمیشہ جھوٹ بولا کہ ہمارا کاروبار خسارے میں جا رہا ہے، یہ جھوٹے اور مکار ہیں، ان کی سپریم کورٹ نے جعل سازی پکڑ لی ہے یہ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

پی پی 153میں پی ٹی آئی رہنما عمران امین اورچوہدری ریاض کی طرف سے کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام نہاد چیمپین عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ، نواز شریف کی پروٹوکول کی گاڑی نے معصوم بچے کو کچل دیا اور دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کی ایف آئی آر کٹوا ئی ہے ، معصوم بچے کو کچل دینے کے واقعہ کا سپریم کورٹ از خود نوٹس لے ،نواز شریف اس بچے کے قتل کے ذمہ دار ہے ، ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہ افراد کو قتل کیا اور آج تک شہداء کے لواحقین انصاف کے طلب گار ہیں ، تحریک انصاف ان چوروں اور ڈکیت حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی ، سپریم کورٹ کے خلاف نواز شریف مسلسل جھوٹ بول رہے بلکہ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔

مزید : لاہور


loading...