ریلوے پولیس نے یوم آزادی پر سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ، ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس کی بھاری نفری کا پہرہ رہے گا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم آزادی پر ریلوے پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ، تمام ڈویژنوں میں ریلوے اسٹیشنوں اوراہم تنصیبات پرسخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے ، تمام ایس پیز کوسکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری، اپنے اپنے ہیڈکواٹرزمیں رہ کرسیکورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔ مزیدآزادی ٹرین جوپشاورسے کراچی سے کوئٹہ جائے گی اس کی حفاظت کے لیے ایس پی ریلوے کی زیرنگرانی ریلوے پولیس کی نفری لگائی گئی ہے۔اس کے علاوہ کمانڈوز، بم ڈسپوزل سٹاف کاعملہ اورلیڈی کانسٹیبلان بھی آزادی ٹرین کے ساتھ تعینات کی گئی ہیں۔ ریلوے پولیس کے گزٹیڈافسران وقتاً فوقتاً تمام ریلوے اسٹیشن کی نگرانی کریں گے۔