پولیس کا میانوالی میں سرچ آپرپشن ، 2ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیا ت برآمد

پولیس کا میانوالی میں سرچ آپرپشن ، 2ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیا ت برآمد
پولیس کا میانوالی میں سرچ آپرپشن ، 2ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیا ت برآمد

  


میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے میانوالی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلیں۔

ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں:شہبازشریف

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری میں میانوالی میں سرچ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل طور پررہائش پذیر 170افراد کی بائیومیٹرک تصدیق جبکہ کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کی بھی کرایہ داری ایکٹ کے تحت شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔تاہم اسی دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کا کہناہے کہ زیر حراست افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقا ت کیلئے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید : میانوالی


loading...