ریلوے میں سات سوسے زائدکیٹگریزکے ملازمین کے انصاف پر مبنی سروس سٹرکچر اور تنظیم نو کی ضرورت ہے: چیف ایگزیکٹو آفیسر

ریلوے میں سات سوسے زائدکیٹگریزکے ملازمین کے انصاف پر مبنی سروس سٹرکچر اور ...
ریلوے میں سات سوسے زائدکیٹگریزکے ملازمین کے انصاف پر مبنی سروس سٹرکچر اور تنظیم نو کی ضرورت ہے: چیف ایگزیکٹو آفیسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے ریلوے نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز میں سات سوسے زائدکیٹگریزکے ملازمین ادارے میں انصاف پر مبنی سروس سٹرکچر اور تنظیم نو کی ضرورت ہے جس میں کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی نہ ہو،لوگوں کی ترقی کے راستے تلاش کئے جائیں جس سے محکمے کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکے ۔
ان خیالات کا اظہار ریلوے ہیڈ کواٹرز آفس لاہورمیں مختلف ڈیپارٹمنٹ کی تنظیم نواورسروس سٹرکچرکی تیاری کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاویدانورنے کہاکہ تین کمیٹیاں بنائی گئیں لیکن اب جو کمیٹی بنائی گئی ہے وہ مکمل سروس سٹرکچر، ملنے والی مراعات کوٹہ کے تحت پروموشن اوردوسری اہم چیزوں کودیکھ رہی ہے اوریہ کمیٹی دسمبرتک اپنا کام مکمل کرے گی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرکوبریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ کمیٹی نے ریلوے میں 700سے زائدکیٹیگریز کی شناخت کی ہے جن میں سے کچھ ایسی کیٹیگریز ہیں جن پر ملازمین کی تعداد برائے نام ہے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمدجاویدانورنے کہاکہ میرے پاس جوایڈمنسٹریئرپاورزہیں وہ اس کمیٹی کے لیے حاضر ہیں جو بھی معاونت درکارہوگی وہ ضرورکریں گے۔انہوں نے کمیٹی کے تمام اراکین کوہراجلاس میں نمائندگی کویقینی بنانے کی ہدایت کی اورکمیٹی کی اب تک ہونے والی پیش رفت کوسہراہا۔اجلاس میں کنونیئرری سٹرکچرنگ سیل وزارت ریلوے مقصودالنبی، چیف پرسانل آفیسرشعیب عادل،ڈپٹی چیف پرسانل آفیسرفاروق اقبال، ڈپٹی چیف پرسانل آفیسرفیاض احمدخان سمیت سنیئرافسران نے شرکت کی۔

مزید :

لاہور -