وہ وقت جب مادھوری ڈکشٹ کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے معروف گلو کار کے گھر رشتہ بھیجا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

وہ وقت جب مادھوری ڈکشٹ کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے معروف گلو کار ...
وہ وقت جب مادھوری ڈکشٹ کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لئے معروف گلو کار کے گھر رشتہ بھیجا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فلم انڈسٹری میں ’’دھک دھک گرل ‘‘ کے نام سے مشہور مادھوری ڈکشٹ کے بارے میں ایسا انکشاف سامنے آیا ہے کہ جسے جان کر کسی کو یقین نہیں آئے گا ،بالی ووڈ میں 33سال سے دھوم مچانے والی اداکارہ کو فلمی نگری میں قدم رکھنے سے پہلے اس وقت شدید دھچکا لگا تھا جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے کچھ عرصہ قبل مادھوری ڈکشٹ کے گھر والوں نے اس کا رشتہ اپنے وقت کے معروف گلوکار سریش واڈیکر سے طے کرنا چاہا تو انہوں نے مادھوری کو اپنی بیوی بنانے سے صاف انکار کر دیا تھا ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’انڈو ٹی وی ‘‘ کے مطابق ’’دھک دھک گرل ‘‘مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ میں اپنے 33 سال پورے کر لئے ہیں، اپنی ایک مسکراہٹ سے انہوں نے لاکھوں دلوں کو دھڑکایا ہے، مادھوری بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو پردے پر آکر بس چھا گئیں، مادھوری ڈکشٹ نے اپنے کیریئر میں درجنوں ہٹ فلمیں دیں اور درجنوں ایوارڈ جیتے، مگر مادھوری کو آج وہ مکان نہیں مل پاتا جو آج انہیں ملا ہے اگر ان کی شادی بالی وڈ کے اس سنگر سے ہو جاتی تو۔جی ہاں کہتے ہیں کہ مادھوری کی بالی ووڈ میں انٹری سے پہلے ہی ان کی شادی طے ہو رہی تھی، آپ کو حیرانی ہوگی کہ مادھوری کی شادی سنگر سریش واڈیکر سے ہو رہی تھی لیکن مادھوری کا رشتہ سریش واڈیکر نے ٹھکرا دیا تھا،سریش کے خاندان والوں نے یہ کہہ کر مادھوری کا رشتہ مسترد کیا تھا کہ وہ بہت پتلی ہیں۔دراصل فلم معصوم کے دوران مادھوری صرف 16 سال کی تھی، یہ فلم جب فلاپ ہو گئی تو مادھوری کے گھر والوں نے ان کی شادی کے بارے میں سوچا تھا، مادھوری کا رشتہ سریش واڈیکر کے پاس بھیجا گیا،ان دنوں سریش واڈیکر بالی ووڈ کے ابھرتے گلوکار تھے لیکن سریش کے گھر والوں نے دبلی پتلی لڑکی کو اپنی بہو بنانے سے انکار کر دیا تھا جبکہ اس وقت سریش واڈیکر نے بھی مادھوری کے ساتھ شادی سے صاف انکار کر دیا تھا ۔

مزید : تفریح


loading...