نواز شریف اب عوام کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے :جہانگیر ترین

Aug 12, 2017 | 07:59 PM

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اب جتنی بھی کوشش کرلیں وہ دوبارہ عوام کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے 800 طلباواساتذہ کاکوئٹہ گیریژ ن کادورہ:آئی ایس پی آر
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران جہانگیر ترین کا نواز شریف پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہناتھا کہ میاں صاحب کی ریلی قاتل بن چکی ہے اور اس ریلی کی صور میں اداروں پرناکام دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف عدالتی فیصلے کے بعد تاحیات نااہل ہو چکے ہیں اور وہ لاکھ کوشش بھی کر لیں لیکن اب وہ عوام کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے۔

مزیدخبریں