سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزراء کے علاوہ قافلے کی تمام گاڑیاں شاہدرہ میں رکیں گی:ضلعی انتظامیہ ، حمزہ شہباز شریف داتا دربار پر قافلے کا استقبال کرنے کے لئے موجود

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزراء کے علاوہ قافلے کی تمام گاڑیاں شاہدرہ میں ...
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزراء کے علاوہ قافلے کی تمام گاڑیاں شاہدرہ میں رکیں گی:ضلعی انتظامیہ ، حمزہ شہباز شریف داتا دربار پر قافلے کا استقبال کرنے کے لئے موجود

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادہ حمزہ شہباز شریف اپنے قائد نواز شریف کے قافلے کا داتا دربار پر استقبال کرنے لئے پہنچ گئے جبکہ داتا دربار کو سکیورٹی خدشات کے باعث زائرین کے لئے بند کر دیا گیا ، نواز شریف کی ریلی کے روٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ، ضلعی حکومت نےنواز شریف اور وزراء کی گاڑیاں راوی پل سے گزرنے کی اجازت دی ہے جبکہ عوام اور پارٹی رہنماؤں کو گاڑیاں شاہدرہ میں ہی پارک کر نے کی ہدایات جار ی کی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار روز سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پنجاب ہاؤس نے کارکنوں کے بڑی تعداد لئے جی ٹی روڈ کے شہر شہر میں بڑے اجتماعات کرتے ہوئے لاہور پہنچ رہا ہے ۔جی ٹی روڈ کے چوتھے روز کا آغاز گوجرانوالہ سے شروع ہو ا اور پہلا پڑاؤ مریدکے پر ڈالا گیا ،جہاں پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دھواں دار تقریر کی اور قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہوا تاہم ابھی تک قافلے کو لاہور میں داخل ہونے کے لئے مزیدچندگھنٹےدرکار ہیں۔ لاہور میں راوی پل سے آگے صرف نواز شریف اور وزراء کی گاڑیا ں جا سکیں گیں جبکہ قافلے میں شریک کارکنوں کی گاڑیاں شاہدرہ میں رکیں گی ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف داتا دربار پہنچنے پر داتا دربار حاضری دینے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ تو قع ظاہر کی جا رہی ہے کہ داتادربا حاضری پر نوازشریف اپنے آئند کا لائحہ عمل بھی دیں گے ۔

مزید : قومی


loading...