نوازشریف لاہور پہنچ گئے ،لیگی کارکنان نے کلثوم نواز کے پوسٹر بھی اٹھا لیے

نوازشریف لاہور پہنچ گئے ،لیگی کارکنان نے کلثوم نواز کے پوسٹر بھی اٹھا لیے
نوازشریف لاہور پہنچ گئے ،لیگی کارکنان نے کلثوم نواز کے پوسٹر بھی اٹھا لیے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد کلثوم نواز کو این اے 120سے ضمنی انتخاب لڑوانے کا اعلان کر دیا گیاہے جبکہ ان کے کاغذت نامزدگی بھی جمع کروا دیئے گئے ہیں اور ن لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کے حکم پر کلثوم نواز کی حمایت میں کام شروع کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا قافلہ لاہور میں داخل ہو گیاہے اور لیگی کارکنان اور رہنما انتہائی پرجوش استقبال کرنے کیلئے بے صبر نظر آ رہے ہیں ،نوازشریف کے استقبال کیلئے لوگوں کا سمندر امڈ آیاہے اور انہوں نے اپنے قائدین کے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے اور ایسے میں کچھ خاتون کارکنا ن نے بیگم کلثوم نواز کے پوسٹر ز بھی اٹھا رکھے ہیں اور ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی جارہی ہے ۔ن لیگ کی جانب سے این اے 120میں الیکشن کی تیاریاں بھی شرو ع کر دی گئیں ہیں ،سیاسی ماہرین کا کہناہے کہ ن لیگ کی جانب سے کلثوم نواز ایک انتہائی مضبوط امیدوار ثابت ہوں گی ۔

مزید : لاہور


loading...