عدالتی فیصلے سے نوازشریف عالمی سطح پر بدنام ہوئے ،میاں صاحب نے ہر جگہ غلط بیانی سے کام لیا ہے:پرویز الٰہی

عدالتی فیصلے سے نوازشریف عالمی سطح پر بدنام ہوئے ،میاں صاحب نے ہر جگہ غلط ...
عدالتی فیصلے سے نوازشریف عالمی سطح پر بدنام ہوئے ،میاں صاحب نے ہر جگہ غلط بیانی سے کام لیا ہے:پرویز الٰہی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنماچودھری پرویز الہی نے کہاہے کہ عدالتی فیصلے سے نواز شریف عالمی سطح پر بدنام ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے ہر جگہ پر غلط بیانی سے کا م لیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزراء کے علاوہ قافلے کی تمام گاڑیاں شاہدرہ میں رکیں گی:ضلعی انتظامیہ ، حمزہ شہباز شریف داتا دربار پر قافلے کا استقبال کرنے کے لئے موجود

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے جبکہ ایک نااہل شخص کی کال پر عوام اداروں کیخلاف باہر نہیں آئیں گے جبکہ آئین میں وزیراعظم کی نہیں اسمبلی کی مدت درج ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی ریلی میں بھی غریبوں کو روندتے رہے اوراصل میں شریف خاندان ملک میں جنگل کا قانون چاہتا ہے ۔نواشریف نے ہرجگہ پر غلط بیانی سے کام لیا ہے اور آج انہیں نااہلی کے بعد انقلاب یاد آ گیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...