شاہد خاقان عباسی کا گجرات میں بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار

شاہد خاقان عباسی کا گجرات میں بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار
شاہد خاقان عباسی کا گجرات میں بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گجرات میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریفک حادثہ تھا جس پر ریلی میں موجود تمام رہنماو¿ں نے دکھ کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کراچی کے لیے 25 ارب اور حیدرآباد کے لیے 5 ارب روپے کے پیکچ کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ کراچی میں امن کی صورتحال مزید بہتر کی جائے گی اور شہر میں رینجرز اپنا کام جاری رکھی گی، انہیں جو سپورٹ چاہئے وہ وفاقی حکومت سے انہیں ملے گی جب کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کراچی کے لیے 25 ارب روپے کے ترقیاتی پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی پیکیج پرگورنرسندھ کی زیرنگرانی جلد کام شروع ہوگا اور کراچی یونیورسٹی میں میڈیکل کالج اورہوسٹل بنایا جائے گا جب کہ انہوں نے حیدرآباد کے لیے بھی 5 ارب روپے کے ترقیاتی پیکچ کا اعلان کیا۔

مزید : قومی


loading...