میں آگے آگے چلتا ہوں آپ میرے پیچھے پیچھے آئیں: نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت جاری کردیں

میں آگے آگے چلتا ہوں آپ میرے پیچھے پیچھے آئیں: نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت ...
میں آگے آگے چلتا ہوں آپ میرے پیچھے پیچھے آئیں: نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت جاری کردیں

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف مشن جی ٹی روڈ پر شاہدرہ کے مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں انہوں نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے میں داتا کی نگری جا رہوں ، میں آگے آگے چلتا ہوں آپ لوگ میرے پیچھے پیچھے آئیں ،لاہور پہنچ کر تفصیل سے بات کروں گا ۔

اوپو نے نیا موبائل فون متعارف کرادیا

نواز شریف مشن جی ٹی روڈ کے دوران شاہدرہ کے مقام پر پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت دیر سے بے تاب تھا کہ شاہدرہ پہنچوں اور یہاں کے لوگوں سے پیار پاسکوں ، ہم لاہور کی جانب بڑھ رہے ہیں، میں آگے آگے چلتا ہوں تم پیچھے پیچھے آﺅ۔ مجھے آپ لوگوں نے منتخب کرا کے اسلام آباد بھیجا اور چند لوگوں نے مجھے گھر بھیج دیا میں انہیں بتا دوں کہ میں نواز شریف ہوں اورمیں چین سے نہیں بیٹھوں گا اور آپ بھی وعدہ کریں کہ آپ بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ میرے خلاف پانامہ سے کیس شروع ہوا اقامے پر مجھے نکال دیا۔

مزید : قومی


loading...