قطر نے پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ کردیا، ہر پاکستانی کو افسردہ کردیا

قطر نے پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ کردیا، ہر پاکستانی کو افسردہ کردیا
قطر نے پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ کردیا، ہر پاکستانی کو افسردہ کردیا

  


دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ملک قطر نے دنیا کے 80 ممالک کیلئے ویزہ فری انٹری پروگرام کا اعلان کیا ہے، یعنی ان ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر ہی قطر جانے کی اجازت ہو گی۔ یہ بات باعث حیرت بھی ہے اور باعث افسوس بھی کہ یہ خصوصی سہولت بھارت کے شہریوں کو تو حاصل ہو گی لیکن پاکستانیوں کو اس کے قابل نہیں سمجھا گیا ۔

’جو بھی مسافر ہمارے جہاز پر بیٹھنے سے پہلے یہ کام نہیں کرے گا اسے نیچے اتاردیں گے‘ سعودی ائیرلائن نے اعلان کردیا، سفر کرنے کیلئے ایسی شرط لگادی کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

ویب سائٹ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق قطر کے شعبہ سیاحت کے ایک اہم عہدیدارحسن الابراہیم کا کہنا تھا کہ ”ویزہ فری سکیم قطر کو خطے کا سب سے اوپن ملک بنادے گی۔“ اسی طرح وزارت داخلہ کے عہدیدار محمد رشید المزروعی کا کہنا تھا کہ فہرست میں شامل 80ممالک کے شہریوں کو محض پاسپورٹ کی بنیاد پر قطر میں داخلے کی اجازت ہوگی، انہیں خصوصی ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فہرست میں شامل 80 ممالک کے نام تاحال سرکاری طور پر سامنے نہیں آئے لیکن قطری میڈیا کے مطابق ان میں زیادہ تر مغربی ممالک ہیں۔ ایک نیوز ویب سائٹ کی جانب سے 80 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے تاہم یہ فہرست قطری حکام کی جانب سے تصدیق شدہ نہیں ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...