جب 62,63کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو نواز شریف نے اس کی مخالفت کی تھی:سید خورشید شاہ
چینوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائدحزب اختلاف سید خورشید کا چینوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا ستم ہے کہ روحانی باپ کا بنائے ہوئے قانون میں روحانی بیٹا پھنس گیا ہے،جب ہم نے کہا کہ آئین سے 63،62 کی شک نکالنے کی کوشش کی گئی تو اس وقت نواز شریف نے انکار کر دیا تھا۔اب نواز شریف خود 62 اور63 کے تحت نااہل ہو گئے ہیں۔
شریف خاندان کی گاڑیوں نے بچے کو کچلا تھا:اعتزاز احسن کا دعویٰ
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں ،بلکہ عوام کی پارٹی نہیں ہے جس کا منشور عوام کی خدمت ہے۔ان کا نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس سے ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا،نواز شریف عدالت کو دباﺅمیں لانا چاہ رہے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنا ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کو باہر نکلنا ہو گا،پنجاب والوں کو سچائی کا ساتھ دینا ہو گا۔