وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ نہیں ہو پایا،سیکریٹری کو بم دھماکے سے متعلق اطلاع کر دی ہے: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ نہیں ہو پایا،سیکریٹری کو بم دھماکے سے متعلق ...
وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ نہیں ہو پایا،سیکریٹری کو بم دھماکے سے متعلق اطلاع کر دی ہے: سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دھماکہ شدید نوعیت کا ہونے کے باعث کئی گاڑیوں میں آگ لگ چکی ہے ، وزیراعلیٰ ثنااللہ زاہری سے رابطہ نہیں ہو پایا ہے،ان کے سیکریٹری کو اطلاع کر دی ہے۔ان کا کہناتھا کہ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، زخمیوں کی جانیں بچانا سب سے اہم ہے اور میں خود تمام معاملا ت کی نگرانی کے لئے جا رہا ہوں ۔دوسری جانب ثنااللہ زاہری اس وقت لاہور میں نوازشریف کی ریلی میں شریک ہیں جہاں وہ نوازشریف کے بالکل ساتھ ساتھ ہیں۔

۔ انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی سب پہلی ترجیح دھماکے کے باعث زخمی ہونیوالوں کی جانیں بچانا ہے اور اس میں جو بھی پیش رفت ہو گی سب کو آگاہ کیا جائے گا ابھی آپریشن کو مکمل کر کے ہی بتا سکیں گے کہ دھماکے کے عوامل کیا تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے با ت نہیں ہو سکی ہے لیکن سیکرٹری کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لاہور میں استقبال کے لئے داتا دربار کے باہر سجے اسٹیج پر موجود ہیں ۔

مزید :

قومی -