شہباز شریف داتادربار پہنچ گئے

شہباز شریف داتادربار پہنچ گئے
شہباز شریف داتادربار پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری داتادربار پہنچ گئے ہیں ۔

نواز شریف کی تقریر کو لوگوں نے نعرہ لگا کر روک دیا، کیا نعرہ تھا؟ نواز شریف بھی حیران رہ گئے
نجی ٹی وی سٹی 42نیوز کے مطابق شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے داتادربار آن پہنچے ہیں جبکہ اس وقت سٹیج پر وزیراعلی پنجاب کے ساتھ وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر ،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق،راناثنا اللہ ،ر حمزہ شہباز،آصف کرمانی، پرویز رشید ،ماروی میمن،خواجہ حسان احمد ،میاں مجتبی شجاعت الرحمان،لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید، شائستہ پرویز ملک اوروفاقی وزیر پرویز ملک سمیت ن لیگ کی دیگرسینئر قیادت سٹیج پر موجود ہے۔واضح رہے کہ اس موقع پر قومی ترانے کے بعد پارٹی ترانے بھی چلائے گئے ۔

مزید :

قومی -