کوئٹہ میں دھماکے میں بڑی ہلاکتوں کے باوجود نواز شریف کے لاہور پہنچنے پر استقبالیہ جلسے میں ترانے بجتے رہے

کوئٹہ میں دھماکے میں بڑی ہلاکتوں کے باوجود نواز شریف کے لاہور پہنچنے پر ...
کوئٹہ میں دھماکے میں بڑی ہلاکتوں کے باوجود نواز شریف کے لاہور پہنچنے پر استقبالیہ جلسے میں ترانے بجتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے جی ٹی روڈ مشن کا آخری پڑاؤ داتا دربار پر ڈال لیا گیا ہے جبکہ صوبہبلوچستان کے دارلحکومت میں دھماکے کے باوجود جلسہ گاہ میں پارٹی ترانے بجتے رہے ، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ دھماکے سے بے خبر ہو کرسٹیج پر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں جبکہ نواز شریف کے پنڈال میں پہنچنے پر استقبال کر تے ہوئے مصافحہ بھی کیا ہے ۔
واضح رہے کہ آدھا گھنٹہ قبل بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فورسز کی گاڑی پر بم حملے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو ئیں ہیں جبکہ کئی زخمیوں کو ہستپالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو نا اہل ہونے کے بعد جی ٹی روڈ سے لاہور آنے پر والہانہ استقبال کیا جار ہا ہے اور سٹیج پر بلوچستان کے وزیر اعلی ثنا ء اللہ خان زہر ی ، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سمیت مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ براجمان ہیں ۔

مزید :

قومی -