پشین دھماکہ قابل مذمت ،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عز م کو کمزور نہیں کرسکتیں:شہباز شریف

پشین دھماکہ قابل مذمت ،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عز م کو ...
پشین دھماکہ قابل مذمت ،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عز م کو کمزور نہیں کرسکتیں:شہباز شریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب  نے پشین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عز م کو کمزور نہیں کرسکتیں۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی او راظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔

مزید : لاہور


loading...