آپ کہیں گے ووٹ کی عزت اور حرمت ہونی چاہیے تو نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے ،مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں :نوازشریف

آپ کہیں گے ووٹ کی عزت اور حرمت ہونی چاہیے تو نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ...
آپ کہیں گے ووٹ کی عزت اور حرمت ہونی چاہیے تو نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے ،مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں :نوازشریف

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نے لاہور میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے کہا تھا کہ بجلی اور گیس دو ،گیس اور بجلی آئی ہے ، آپ کہیں گے ووٹ کی عزت اور حرمت ہونی چاہیے تو نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے ۔ مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں ہے میری جان تو آپ ہیں ۔ نواز شریف نے کبھی دھوکا نہیں کیا ۔‘

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے لاہور میں جلسے کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سوال کا جواب دیں ۔ یہ کو نسا سال ہے ؟ آگے سے جواب ملا کہ 2017،نوازشریف نے پھر سوال کیا ہم کب آئے تھے ؟ جواب دیا گیا کہ 2013۔کیا ان سالوں میں کو ئی فرق آیا ، پھر نواز شریف کو شاباش ملنی چاہیے کہ نہیں ؟ شاباش دیتے ہو تو ہاتھ کھڑے کر کے بتاﺅ ۔ کیا پھر نواز شریف کو نا اہل ہونا چاہیے تھا ؟ 20کروڑ عوام پاکستان کے مالک ہیں ۔ چند لوگ عوام کی بے حرمتی کیوں کرتے ہیں ؟ 20کروڑ عوام کی عزت ہونی چاہیے کہ نہیں ؟ آپ نے کہا تھا کہ بجلی دو ، گیس کا کہا ،گیس آئی ہے ، آپ کہیں گے ووٹ کی عزت اور حرمت ہونی چاہیے تو نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے ۔ مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں ہے میری جان تو آپ ہیں ۔ نواز شریف نے کبھی دھوکا نہیں کیا ۔ یہاں سازشیں کرنے والے دھوکے دینے والے آئے ہیں انہوں نے دھرنے دیئے ہیں ، وزیر اعظم کو نا اہل کر نے کے لئے کیس چلتا رہا ہے ، اگر یہ سب کچھ نہ ہو رہا ہو تا تو آج ہم پتہ نہین کیا کر چکے ہوتے ۔ مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے مجھے لالچ ہے تو صرف آپ کی فلا ح اور خدمت کا لا لچ ہے ۔ جس رفتار سے ترقی ہو رہی تھی

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...