چیرمین سینیٹ نے پارلیمان کو مضبوط کرنے کے حوالے سے جتنی بھی تجاویز دی ہیں، مسلم لیگ (ن) ان کا بھرپور ساتھ دے گی:نوازشریف

چیرمین سینیٹ نے پارلیمان کو مضبوط کرنے کے حوالے سے جتنی بھی تجاویز دی ہیں، ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ چیرمین سینیٹ نے پارلیمان کو مضبوط کرنے کے حوالے سے جتنی بھی تجاویز دی ہیں، مسلم لیگ (ن) ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ سینٹ کے چیئرمین نے جو تجاویز دی ہیں میں ان کی حمایت کرتا ہوں ، ن لیگ ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملے کو حل کرنے میں ساتھ دے گی تاکہ ہم اس معاملے کو حل کر نے کے لئے ابھی سے کام شروع ہو ، مسلم لیگ کے ایک وزیر اعظم کو نا اہل کر کے نکال دیا لیکن مسلم لیگ کے پاس ایک اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہی ان کو بھی نااہل نہ کردیا جائے کیوں کہ اس ملک میں جو وزیراعظم بھی تیزی سے کام کرتے ہیں ان کو نااہل کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وہاں لوگوں کی اموات پر مجھے افسوس ہوا۔

مزید : قومی


loading...