ڈیرہ میں منشیات فروش گرفتار 2 کلو چرس اور ہیروئن برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ) پہاڑ پور پولیس اورصدرپولیس نے دوکلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمدکرکے دومنشیات فروش گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑپورپولیس نے مردان پل پر کاروائی میں عبدالمالک ولد عبدالغفارمروت سکنہ و انڈہ لوہانی پنیالہ سے1010گرام چرس اور60گرام ہیروئن برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا ۔ صدر پولیس نے نزد زیارت شیخ یوسف سے سمیع اللہ بیٹنی سکنہ گلشن الحاق کالونی سے تلاشی کے دوران1035گرام چرس برآمدکرلی ۔ پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔