ڈی آئی خان: مسافربس اورسکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم‘ 6 اہلکارشہید

12 اگست 2018 (08:48)

ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈی آئی خان میں مسافربس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن کی حدود میں سر ڈگر کے قریب مسافر بس اور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پرپہنچیں، حادثے میں 26 افراد زخمی ہوئے۔حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو کمائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ایف سی ریکروٹس کو کوئٹہ سے راولپنڈی لے کر جا رہی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل میں حادثے کا شکار ہوئی۔

مزیدخبریں