آزادکشمیر: مسافروین برساتی نالے میں بہہ گئی، 2 خواتین سمیت 3جاں بحق

12 اگست 2018 (08:57)

میرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے میر پور کے قریب راولپنڈی سے آنے والی مسافر وین برساتی نالے میں بہہ گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے۔

مسافر وین راولپنڈی سے سمائنی جا رہی تھی کہ راستے میں آنے والے برساتی نالے کے سیلابی پانی کی زد میں آ کر بہہ گئی، وین میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد ڈوب جانے کے باعث جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں