چارسدہ، گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 6افراد ہلاک،2زخمی

چارسدہ، گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 6افراد ہلاک،2زخمی
چارسدہ، گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 6افراد ہلاک،2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ کے علاقہ رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ سے 6افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا و اقعہ چارسدہ کے علاقہ رجڑ میں پیش آیا جو بظاہر گھریلو تنازعہ لگتا ہے ،تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔فائرنگ سے 6افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے اورہلاک ہونے والے افراد میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔
محلے داروں کے مطابق اس گھر میں پہلے بھی اکثر لڑائی جھگڑارہتا تھا ۔