” عمران خان نے مجھے کال کر کے حلف برداری کے لیے پاکستان بلایا ہے “ کس معروف ترین بھارتی شخص نے اعلان کر دیا ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

” عمران خان نے مجھے کال کر کے حلف برداری کے لیے پاکستان بلایا ہے “ کس معروف ...
” عمران خان نے مجھے کال کر کے حلف برداری کے لیے پاکستان بلایا ہے “ کس معروف ترین بھارتی شخص نے اعلان کر دیا ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 18 اگست کو ایوان صدر میں وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے اور اس تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھی بھجوانے کا سلسلہ شروع ہو چکاہے اور سابق کپتان کی جانب سے تین بھارٹی سابق کھلاڑیوں کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے لوکل باڈی منسٹر نوجوت سدھو نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے ٹیلیفون کر کے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران عمران خان سے چند منٹ گفتگو ہوئی جس دوران میں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشا ت کا اظہار کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ دعوت نامہ ذاتی ہے اس لیے میں نے اسے منظوری کیلئے یونین گورنمنٹ کو بھجوا دیاہے ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بھارتی سابق کھلاڑی سنیل گواسکر اور کپل دیو کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیاہے تاہم سنیل گواسکر نے نجی مصروفیات کے باعث شرکت سے معذر ت کر لی ہے ۔

مزید :

کھیل -سیاست -