تھر کا حسن مور ایک مرتبہ پھر مرنا شروع، محکمہ وائلڈ لائف رانی کھیت پر قابو پانے میں ناکام ہوگیا

12 اگست 2018 (12:24)

تھرپارکر (سید ریحان شبیر) ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں گاؤں گوٹھوں میں تھر کے فطری حسن موروں میں رانی کھیت بیماری سے بیس سے زائد مور ہلاک حکومت سندھ کا محکمہ واہلڈ لائف موروں میں رانی کھیت بیماری پر قابو پانے میں ناکام تھر میں قدرت کےاس حسین نسل خطرے میں۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے مختلف گاؤں گوٹھوں اسلام کوٹ ننگرپارکر چیلھار سمیت جنجھر سورام پہلیو وغیرہ میں رانی کھیت بیماری سے تھر کا فطری حسن قدرت کا انمول خوبصورت حسین پرندہ مور کی نسل کو شدید خطرات تھر کے مختلف گاؤں گوٹھوں میں رانی کھیت بیماری سے بیس سے زائد مور ہلاک ہوچکے ہیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ تھر میں مور قدرت کا فطری حسن ہے مگر افسوس کہ تھر میں حکومت سندھ اور محکمہ واہلڈ لائف رانی کھیت بیماری پر قابو پانے میں ناکام ہوچکاہے جس کے باعث تھر میں قدرت کی اس حسین نایاب پرندے مور کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہے .

مزیدخبریں