کہروڑ پکا، نہر میں شگاف پڑنے سے زرعی اراضی زیر آب

کہروڑ پکا، نہر میں شگاف پڑنے سے زرعی اراضی زیر آب
کہروڑ پکا، نہر میں شگاف پڑنے سے زرعی اراضی زیر آب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کہروڑپکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے علاقے کہروڑ پکا کی نہر میں شگاف پڑنے سے زرعی اراضی زیر آب آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انہار کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اورتیزی سے شگاف پر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جائے وقوع پر ریسکیو1122 کا عملہ بھی پہنچ چکا ہے اور اس نے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔

مقامی افراد کا کہناتھا کہ کنارے کچے ہونے کے سبب ’پل ساٹھ ہزار‘ کے قریب شگاف پڑا جس سے پانی نزدیکی زرعی اراضی اور آبادی میں داخل ہو گیا ہے۔

محکمہ انہار اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مقامی افراد پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کی تمام ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لودھراں