موٹروے پر تیز رفتاری ، پی ٹی آئی رہنماؤں چودھری سرور اور ندیم بار ا کا چالان

موٹروے پر تیز رفتاری ، پی ٹی آئی رہنماؤں چودھری سرور اور ندیم بار ا کا چالان
موٹروے پر تیز رفتاری ، پی ٹی آئی رہنماؤں چودھری سرور اور ندیم بار ا کا چالان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد ( ویب ڈیسک) موٹروے پر حد رفتار کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چوہدری سرور کی گاڑی کا چالان کر د یاگیا ، ایسی ہی خلاف ورزی پر دوسری گاڑی میں سوار پی ٹی آئی ایم پی اے ندیم بارا بھی کارروائی کی زد میں آگئے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے کالاشاہ کا کو کے قریب چوہدری سرور کے زیر استعمال لینڈ کروزر کی رفتار 120 کی بجائے 140 جبکہ نڈیم بارا کی جیپ کی رفتار 137 کلو میٹر فی گھنٹہ پائی گئی جس پر ’’ باکس فارمیشن‘‘ کے تحت تعاقب عمل میں لاتے ہوئے موٹروے پولیس نے دونوں گاڑیوں کو 750 روپے کا جرمانہ سلپ جاری کردی۔