شرقپور شریف : دلہن شادی کے روز اغوا ، بارات خالی ہاتھ واپس ، 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) دلہن کے شادی کے روز اغوا ہونے کے باعث بارات واپس لوٹ گئی۔
موضع غازی پور کے ریاض احمد کی بیٹی آمنہ بی بی گاﺅں کے بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر اپنی بھابھی کے ساتھ شادی ہال آرہی تھی کہ راستے میں کرامت عرف بودی وغیرہ 8 افراد نے اسے زبردستی اغوا کرلیا۔ کافی تلا ش کے باوجود لڑکی بازیاب نہ ہوئی تو بارات کو دلہن کے بغیر واپس لوٹنا پڑا۔
پولیس نے آمنہ کے بھائی مشتاق احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔