بائی پاس روڈپرپولیس کی کارروائی،4ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

12 اگست 2018 (14:26)

چیچہ وطنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بائی پاس روڈپرپولیس نے کارروائی کے دوران4ملزمان گرفتارکر لئے جبکہ کار سے بڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کار سے برآمداسلحے میں10پمپ ایکشن رائفلز،2رائفلز،294پستول اور9100گولیاں شامل ہیں جبکہ کارروائی کے دوران4ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے14لاکھ70ہزارروپے بھی برآمدکر لئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں