پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ملک،مشکلات کے باوجودترقی کی جانب گامزن ہے،آئی جی ایف سی
ڈیرہ بگٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ پاکستان صرف ملک ہی نہیں ایک نظریے کانام ہے، صرف تعلیم ہی ترقی اورخوشحالی کاراستہ ہے۔
ڈیرہ بگٹی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے اورمشکلات کے باوجودپاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔