تمام انتظامات مکمل ہیں، حج آپریشن 6مرحلوں پر مشتمل ہوگا: بریگیڈیئر ناصر القحطانی

تمام انتظامات مکمل ہیں، حج آپریشن 6مرحلوں پر مشتمل ہوگا: بریگیڈیئر ناصر ...
تمام انتظامات مکمل ہیں، حج آپریشن 6مرحلوں پر مشتمل ہوگا: بریگیڈیئر ناصر القحطانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) حج کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے، حج ٹاسک فورس کے معاون ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد وصل الاحمدی نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے حج آپریشن کی بہترین منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے ۔ وہ مکہ مکرمہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

بریگیڈئر الاحمدی نے مزیدکہا کہ حج آپریشن 6 مرحلوں پر مشتمل ہے جس کا آغازذوالقعدہ کی 20 تاریخ سے کیا جاچکا ہے جو حج کے اختتام تک جاری رہے گا۔ اس موقع پرادارہ امن عامہ کے معاون ڈائریکٹر بریگیڈیئر ناصر القحطانی نے کہا کہ مشاعر مقدسہ میں حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ امن عامہ کے اضافی عہدیداروں اور اہلکاروں کی ذمہ داریاں متعین کر دی گئی ہیں ۔ القحطانی نے مزید کہا کہ حج ہمارے لئے ریڈ لائن ہے جسے کسی اور مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی کسی بھی صورت میں کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ۔مشاعر مقدسہ میں تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کے دستوں کو متعین کیا گیا ہے ۔

قانون نافذ کرنے والے دستے غیر قانونی طور پر مشاعر مقدسہ آنے والوں کی بھی تفتیش کریں گے ۔ غیر قانونی افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا جن کے فنگر پرنٹ لے کر انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیاجائے گا ۔ مشاعر مقدسہ میں غیر قانونی طور پر ڈیرہ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ دریں اثناءمکہ مکرمہ پولیس انچارج عبداللطیف الشثری نے کہا کہ داخلی عازمین کے حوالے سے اب تک 72 فرضی حج اداروں کو سیل کر کے 93 افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے ۔ دوران حج امن عامہ کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کےلئے جامع منصوبے پر کام کیا جائے گا ۔ دوران حج مشاعر مقدسہ میں 40 مستقل چیک پوسٹوں کے علاوہ موبائل اور اسنیپ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی ۔ 

مزید :

عرب دنیا -