پاکستان میں ذی الحج کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیربعد ہوگا

پاکستان میں ذی الحج کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ ...
پاکستان میں ذی الحج کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیربعد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی اس کا فیصلہ کرنے کے لئے ذی الحج کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیربعد ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل’ جیو نیوز“ کے مطابق ذی الحج کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیربعد چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میںہوگا،اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین،محکمہ موسمیات کے افسران بھی شرکت کرینگے,ڈائریکٹرموسمیات نے کہا کہ کوئٹہ میں مطلع ابرآلودہونےکےباعث چاندنظرآنےکاامکان نہیں،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،خضدار،لسبیلہ اورآواران میں چاندنظرآنےکاامکان ہے۔
واضح رہے سعودی عرب ،افغانستان سمیت مختلف ممالک میں عید الاضحی کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق وہاں عید الاضحی 21اگست کو ہو گی ۔

مزید :

قومی -ماحولیات -