پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ،تین ایف سی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ،تین ایف سی اہلکاروں سمیت 9 ...
پاکستان کے اہم شہر میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ،تین ایف سی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 ایف سی اہلکاروں سمیت  9 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چمن کے علاقے مال روڈ پر اسپیشل برانچ پولیس کے دفتر کے سامنے شرپسندوں نے مبینہ طور پر فرنٹیئر کور(ایف سی ) اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کا نشانہ بنایا ،نامعلوم شرپسندوں نے آئی ای ڈی بم کو سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا تھا ،جیسے ہی ایف سی کی گاڑی گذرنے لگی خوفناک دھماکہ ہو گیا جس کے باعث  ارد گرد موجود گاڑیوں میں بھی آگ بھی لگ گئی اور قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین ایف سی اہلکاروں سمیت  9 افراد  زخمی ہو گئے ۔دھماکے کے بعد گاڑیوں کو لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ عملہ پہنچ گیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے   چمن ہسپتال منتقل کردیا جہاں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز  پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں ،دوسری طرف کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔