انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے ایسی درخواست کردی کہ آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی سے اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہونے کی درخواست کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے وفد کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اورحکومت جمہوریت کے دو پہئے ہیں،ملک کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے ایک مٹھی ہوناضروری ہے، خورشید شاہ کو درخواست کی ہے کہ وہ اسد قیصر کے حق میں دستبردار ہو جائیں،خورشیدشاہ سے سپیکرکےانتخاب کیلئے حمایت کی درخواست کی ہے،اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے،اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز پرضرورغورکریں گے،انتخابات سے متعلق شکایات پراپوزیشن جوتجاویز دے گی،ہم اسے آگے لیکرچلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقاتوں کابنیادی مقصدجماعتوں سے رابطے کرناتھا،شہباز شریف،خورشید شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کوتقریب حلف برداری کے دعوت نامے پہنچائے،ہم نے تمام جماعتوں کوتقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے،امیدہے رہنماتقریب حلف برداری کی دعوت قبول کریں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایاز صادق سے بھی اچھی گفتگو ہوئی ہے،ان سے ملاقات کے بعد تعاون کا ایک نیا راستہ نکلے گا،ہم نے ایاز صادق سے پارلیمان کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے،ہم مل کر اچھی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ دنیاعمران خان کوعالمی لیڈرکے طورپردیکھ رہی ہے،سعودی عرب کے فرماں روانے آج عمران خان کو ٹیلی فون کیا، جب کہ اس سے قبل مختلف ممالک کے سفیر بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے لئے آئے اور اپنے اپنے ممالک کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔