ملتان سے اسلام آباد پڑھنے کے لیے آنے والی طالبہ کو زہر دے کر قتل کردیا گیا

ملتان سے اسلام آباد پڑھنے کے لیے آنے والی طالبہ کو زہر دے کر قتل کردیا گیا
ملتان سے اسلام آباد پڑھنے کے لیے آنے والی طالبہ کو زہر دے کر قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ سبز ی منڈی کے علاقہ میں جواں سالہ لڑکی  کو زہر دے کر قتل کیا  گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انیلہ یاسمین ملتان کی رہنے والی تھی اورپڑھائی کے سلسلے میں اسلام آباد سبز ی منڈی کے علاقہ میں رہائش پذیر تھی گذشتہ روز وہ رہائش کے قریبی پارک میں بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہسپتال منتقل کرنےکے بعد انیلا جانبر ناہوسکی لڑکی کے لواحقین کا کہنا ہے کے ان کی بیٹی کو امجد نامی شخص نے زہر دے کر قتل کیا ہے پولیس نے لاش کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی پولیس کا کہنا ہے کے لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملات کا پتہ چلے گا کے لڑکی نے خودکشی کی ہے یا قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -