قارئین کو عید مبارک، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ روایتی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

قارئین کو عید مبارک، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ روایتی مذہبی جوش وجذبے سے ...
قارئین کو عید مبارک، پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ روایتی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جارہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پٌاکستان بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے جس میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد لاکھوں فرزندان اسلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانیاں کررہے ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔ نماز عید کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس نفری تعینات رہی ۔وفاقی دارالحکومت میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جب کہ لاہور میں نماز عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ کراچی میں بھی عید قرباں کے سیکڑوں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔علاوہ ازیں دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملکی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ ساتھ کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگی  گئیں۔ نماز عید سے فارغ ہونے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی گئی۔