کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران افسوسناک واقعہ

کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران افسوسناک واقعہ
کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران افسوسناک واقعہ

  


کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران مسجد کی چھت گر گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نماز عید کے دوران خستہ حال مسجد کی چھت گر گئی۔ سلیپ پر مشتمل مسجد ابو حریرہ کی چھت گرنے سے سات افراد زخمی ہوئے تھے تاہم ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد ریسکیو رضا کار اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ جاں بحق نمازی کی شناخت خوشحال کے نام سے کر لی گئی۔ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی