معدے کی تیزابیت سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو خالی پیٹ یہ قدرتی مشروب پی کر دیکھیں، فوری آرام آجائے گا

معدے کی تیزابیت سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو خالی پیٹ یہ قدرتی مشروب پی کر ...
معدے کی تیزابیت سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو خالی پیٹ یہ قدرتی مشروب پی کر دیکھیں، فوری آرام آجائے گا

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) نظام انہضام میں بگاڑ آ جائے تو انسان معدے کی تیزابیت، بدہضمی اور سینے کی جلن کا شکار ہو جاتا ہے۔ اس سے نجات کے لیے لوگ مہنگے علاج کرواتے ہیں مگر آپ ایک آسان سا ٹوٹکہ استعمال کرکے بھی اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو یہ ٹوٹکہ بتائیں۔

ایک لیموں کا رس ، 14گرام ہلدی کا رس یا آدھا چمچ پسی ہوئی ہلدی، آدھا چمچ خالص شہد، چٹکی بھر نمک اور ایک کپ پانی لیں اور ان چیزوں کوملاکر اچھی طرح یکجان کر لیں اور استعمال کریں۔ حیران کن طور پر آپ کو تیزابیت سے نجات مل جائے گی۔ آپ یہ آمیزہ فریزر میں رکھ کر بعد میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت