کیا آپ کو اس نشان کا مطلب معلوم ہے ؟جواب انتہائی دلچسپ

کیا آپ کو اس نشان کا مطلب معلوم ہے ؟جواب انتہائی دلچسپ
کیا آپ کو اس نشان کا مطلب معلوم ہے ؟جواب انتہائی دلچسپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اکثر ایسا ہوتاہے کہ اگر آپ سفر کررہے ہیں یا کسی اور کی گاڑی استعمال کررہے ہوں اور پٹرول بھروانے کی ضرورت پیش آجائے تو ذہن میں سوال ابھرتا ہے کہ گاڑی میں پٹرول کی ٹینکی کس طرح ہے؟ تو ہم آپ کو دلچسپ بات بتاتے ہیں کہ نئے ماڈل کی بیشتر گاڑیوں میں اس بات کا جواب پہلے سے ہی ڈیش بورڈ پر موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو شائد آپ کی گاڑی میں بھی پٹرول کی سطح بتانے والی سوئی کے ساتھ ایک چھوٹا سا ”ایرو“ موجود ہو۔
اس نشان کی سمت دراصل یہ بتاتی ہے کہ پٹرول کی ٹینکی کا ڈھکن دائیں طرف موجود ہے یا بائیں طرف۔ لہٰذا آئندہ آپ بھی کوئی اجنبی کار چلارہے ہوں تو باہر نکل کر پتہ لگانے کی بجائے آپ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے بیٹھے معلوم کرسکتے ہیں کہ ٹینکی کا ڈھکن کس طرف ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -